نوڈیرو: پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں اپنے کردارکی حکمت عملی تیارکر لی۔

Understanding the politics of Zardari, Bilawal will be critical, sources
ذرائع کے مطابق پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین کے ایوان میں آنے کے بعد خورشید شاہ ہی اپوزیشن لیڈر ہونگے، خورشید شاہ کو ٹاسک دیاجا ئیگا کہ تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرکے حکومت کیخلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں۔بلاول بھٹو زرداری چوہدری نثار اورحکومت پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے رہین گے جبکہ آصف زرداری مفاہمت کی سیاست برقرار رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹوزرداری اپنی پھوپھی فریال تالپورسے ملکر سندھ میں پارٹی کو فعال کریں گی۔ اگلے عام انتخابات کی مہم بلاول چلائیں گے۔








