
Trump has indicated their charities closure
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےصدارتی فرائض کے دوران مفادات کے ٹکرائو سے بچنے کے لئے اپنے خیراتی ادارے کو بند کرنے کا عندیہ دے دیاہے۔
ٹرمپ نے خیراتی ادارے بند کرنے کے اعلان کے ساتھ کہا کہ ان کے خیراتی ادارے نے گزشتہ برسوں کے دوران بہت اچھے کام کیے ہیں،اور بے شمار گروپوں، سابق فوجیوں اور ان کے بچوں کو لاکھوں ڈالرز کی امداد دی ہے،وہ خیراتی کام دیگر طریقوں سے جاری رکھیں گے ۔ٹرمپ نے کہا کہ خیراتی ادارے کو بند کرنے کے سلسلے میں انہوں نے اپنے مشیروں کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔








