
Nisar visit the Frontier Corps headquarters
وزیر داخلہ چودھری نثار نے پشاورمیں ہیڈ کوارٹر فرنٹیئر کور قلعہ بالاحصار کا دورہ کیا اور شہدائے فرنٹیئر کور کی یادگار پر پھول چڑھائے۔
وزیرداخلہ چودھری نثارکے پشاورمیں ہیڈ کوارٹر فرنٹیئر کورپہنچنے پرایف سی کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
اس موقع پر انسپکٹر جنرل ایف سی میجر جنرل شاہین مظہرمحمود نے چودھری نثار کو فرنٹیئر کور کی کارکردگی کےبارے میں بریفنگ دی، جس کے بعد وزیرداخلہ لنڈی کوتل کے لئے روانہ ہوگئے۔








