
United Kingdom: 7-foot-6-inch dog, amazed
برطانیہ کے ایک کتے نے اپنے قد کی وجہ سے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ فریڈ ی نامی اس کتے کا قد 7 فٹ 6 انچ ہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فریڈی کا وزن اس وقت 90 کلوگرام سے زائد ہوچکا ہے اور اس کے کھانے کا سالانہ خرچ 12 ہزار پاؤنڈ سے زائد ہے۔میڈیا کے مطابق فریڈی کو روسٹ مرغا اور کبھی کبھار مکھن لگی بریڈ کھانا پسند ہے۔کتے کی مالکن کلیئر اسٹون مین کا کہنا ہے کہ لوگ اس کے کتے سے ڈرتے ہیں،ان کا کتا بہت شرارتی ہے اور اکثر گھر کے سامان کو نقصان بھی پہنچاتا ہے ۔








