
Paris: China’s imperial seal auctioned for Rs 22 billion
پیرس میں چین کی 18 ویں صدی کی شاہی مہر 22 ارب روپے میں نیلام کر دی گئی، یہ قیمت لگائے گئے اندازے سے 20 گنا زیادہ ہے۔
چین کی شاہی مہر پیرس کے ایک نیلام گھر میں نیلام کی گئی ، جسے حاصل کرنے کے لیے زبردست بولیاں لگائی گئیں اورچین کے ایک نا معلوم شخص نے اسے خرید لیا۔ہتھیلی کے سائز کی یہ مہر سرخ و سفید ابرق نما معدنی پتھر کی بنی ہے۔ اٹھارہویں صدی میں چین پر حکمرانی کرنے والے چینی باد شاہ قیان لونگ کے پاس ایسی سیکڑوں مہریں تھیں ۔ قیان لونگ نے چین پر طویل عرصہ تک حکمرانی کی ۔








