
French team inspected the plane crash site
اے ٹی آر تیار کرنے والی فرانسیسی ٹیم نے حویلیاں میں پی آئی اے طیارہ حادثے کے مقام کا معائنہ کیا۔
فرانسیسی ٹیم نے پہاڑ پر بکھرے ملبے اور شواہد کا معائنہ کیا،تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے کو بارش سے بچانے کے لیے پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیا گیا تھا ۔گزشتہ ہفتے پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ گرنےسے47افراد جاں بحق ہوئےتھے جن میں سے 13افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہوگیاہے جن میں معروف ثنا خواں جنید جمشید بھی شامل ہیں۔








