پیرس(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم نواز شریف کی برطانیہ روانگی اور واپسی پر قوم کے 20کروڑ روپے خرچ ہو گئے ہیں حالانکہ ان کا یہ اعلاج پاکستان میں بھی ہو سکتا تھا۔ وزیر اعظم کو بوئنگ 777 کی جو پرواز لینے کے لئے برطانیہ گئی اس میں 285 فراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ،اس کی پرواز نمبر پی کے 711 جو کراچی ،لاہور، مانچسٹر اور نیویارک کے لئے بک تھی کو منسوخ کر کے جہاز وزیر اعظم اور انکی فیملی کو لینے برطانیہ بھجوا دیا گیا جس سے 500سے زائد مسافر 24گھنٹے کے لئے لیٹ ہوگئے جن کا اب خرچہ پی آئی اے پر پڑے گا، اس جہاز کی 30ہزار روپے فی منٹ آ پریشنل کاسٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار نعمت اللہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ ترجمان پی آئی اے نے جھوٹ بولا ہے حالانکہ یہ ورکنگ پرواز تھی جس نے پانچ کروڑ روپے کاریونیو دینا تھا جس سے قوم محروم ہو گئی۔ وزیر اعظم کو کس نے اجازت دی ہے کہ وہ قوم کے ٹیکس کا پیسہ اپنے آپریشن پر خرچ کریں۔ نواز شریف شاپنگ بیرون ملک کرتے ہیں ،ان کے بچے کاروبار بیرون ملک کرتے ہیں مگر نواز شریف حکمرانی پاکستان پر کرتے ہیں