سرائے عالمگیر (مرزا محمد وسیم بیگ سے) سابق رکن پنجاب اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی پی 115 میں پولیس گردی کی انتہا ہو گئی ہے ،تحریک انصاف کے رہنماچوہدری مختار ڈھل کے گھر حکومتی پشت پناہی پرچادراور چاردیواری کی بے حرمتی کی گئی یہ جمہوری روایات نہیں بلکہ یہّ آمریت کی بدترین مثال ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی جماعت اپنے حواس کھو چکی ہے چونکہ جمہوری انداز میں لوگوں کے حقیقی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے درحقیقت یہ اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے پولیس گردی جیسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جس سے آمریت کو فروغ دیاجارہاہے چونکہ یہ جمہوری اصولوں سے نابلد ہیں۔ . انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک جمہوری پارٹی ہے جس کا منشور پر امن ماحول سے سیاسی زندگی گزارنالیکن حکومتی جماعت اپنے اختیار کا ناجائز استعمال کر رہی ہے جو کہ انتہائی نامناسب روایت ہے ۔ چوہدری مختار ایک باہمت اور باجرات انسان ہے وہ ان گیدڑ بھبکیوں اور اس طرح کی بلیک میللنگ سے ڈرنے نے والانہیں ہے۔ آر پی او اور ڈی پی او اس واقعہ کی میرٹ پر انکوائری کریں اور سرکاری ملازمین سے تفتیش کی جائے کہ انہوں نے چادر اور چاردیواری کی حرمت کو پامال کرنے کا اختیار کس نے دیا ہے۔