لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) لالہ موسیٰ میں الاؤسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے چارموذنوں کی تاحال گلوخلاصی نہ ہوسکی،ہرماہ کھاریاں عدالت میں تاریخیں بھگتنے پرمجبور،اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ چندماہ قبل تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں جامع مسجددرباروالی،جامع مسجدڈاکخانہ والی،جامع مسجدمین بازاراور مرکزی جامع مسجدلالہ موسیٰ کے موذنوں کیخلاف الاؤڈسپیکرپرصلوٰۃ وسلام پڑھنے پرمقدمات درج ہوئے اور موذنوں کو گرفتارکرنے کے ساتھ مساجدسے الاؤڈسپیکربھی اتارلئے گئے تھے،جس کے بعدلالہ موسیٰ کی تمام مساجدسے جلوس نکالے گئے اور تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے سامنے شدیداحتجاج کیاگیا،جس کا مقدمہ 5نامزداور 25-26سونامعلوم افرادکیخلاف درج ہواتھا،بعدازاں سیاسی قیادت کی مداخلت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ طاہرشاہ کو تھانہ ڈنگہ تبدیل کیاگیااورمقدمات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر تھانہ سٹی کیخلاف دھرناموخرکردیاگیا،ایس ایچ او سٹی کو تو تبدیل کردیاگیالیکن چھ ماہ گزرنے کے باوجودموذنوں کی مقدمات سے جان نہیں چھوٹ رہی،اور وہ ہرماہ کھاریاں عدالت میں تاریخ بھگت رہے ہیں،جبکہ دوسرامقدمہ بھی تاحال موخرکرکے اس کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکالاجارہا۔