yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

قدر کھو دیتا ہے روز کا آنا جانا

Yes 2 Webmaster December 3, 2015 1 min read
Election Public Meetings
Share this:
Election Public Meetings
Election Public Meetings

تحریر: رشید احمد نعیم
بلدیاتی انتخابات کے دو مراحل اختتام کو پہنچ چکے ہیں تیسرا اور آخری مرحلہ قریب آ چکا ہے ہر طرف الیکشن کی گہما گہمی ہے جلسوں اور کارنر میٹنگز کا انعقاد ہو رہا ہے ۔ایک طویل مدت کے بعدعوام کو اپنے محبوب سیاستدانوں کے چہروں کی زیارت نصیب ہو رہی ہے سیاستدان اپنے آرام دہ کمروں سے نکل کر ووٹرز سے رابطہ کر رہے ہیںکہیں صلح کروائی جا رہی ہے تو کہیں تیمارداری کا ثواب حاصل کیا جا رہا ہے،جنازوں میں شرکت ہو رہی ہے تو کہیں فاتحہ خوانی کے لیے حاضری ہو رہی ہے کوئی غریب و مزدور کے بچے سے پیار کا اظہار کر رہا ہے تو کوئی بوڑھے بزرگوںسے بیٹا بن کر دعائیں سمیٹ رہا ہے کوئی کسی کا بھائی بن رہا ہے تو کوئی کسی سے پرانے تعلقات کا حوالہ دے کر تجدید کرنے میں مصروف ہے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم نے بھی ایک امیدوار سے انٹرویو کرنے کی نیت کی ۔تھوڑی سی محنت اور تگ ود وکے بعد ہم چیئرمین کا انتخاب لڑنے والے ایک امیدوار سے انٹرویو لینے میں کامیاب ہو گئے جو من و عن قارئین کی نذر ہے

س ۔۔اسلام علیکم
ج۔۔وعلیکم السلام
س۔۔آپ کا نام؟
ج۔۔خادم انتخابی
س۔۔محترم آپ کا صحیح نام کیا ہے؟
ج ۔۔ جیسا کہ آپ نے انتخابی اشتہاروں میں پڑھاہے

س۔۔خادم تو عوام کی خدمت کرنے کی وجہ سے ہے لیکن یہ انتخابی کیوں؟
ج۔۔یہ میرا صفاتی نام ہے آپ یہ نہ سمجھیں کہ میں کوئی شاعر ہوںبلکہ یہ نام تو یار لوگوں نے رکھا ہے ایک وجہ یہ کہ میں اپنے حلقے میں صرف الیکشن کے دنوںمیں جاتا ہوں اس لیے بعض لوگ مجھے الیکشن کا چاند بھی کہتے ہیں
س۔۔آپ نے تعلیم کہاں تک حاصل کی؟
ج۔۔تعلیم تو کوئی خاص نہیں ہے میں نے” ڈی ۔ایچ ۔ٹی” میں ڈپلومہ کیا ہے اس کے علاوہ میں نے” ایل سی” میں اعزازی ڈگری حاصل کی ہے
س۔۔ یہ ”ڈی ۔ایچ ۔ٹی” اور” ایل ۔سی” کیا ہے؟
ج۔۔”ڈی ۔ایچ ۔ٹی” کا مطلب ہے ڈپلومہ ان ہارس ٹریڈنگ اور” ایل سی” کا مطلب بہت آسان ہے یعنی لوٹا کریسی ۔

Bribe
Bribe

س۔نوٹ اور ووٹ کا آپس میں کیا تعلق ہے؟
ج۔یہ دونوں آپس میں لازم وملزوم ہیں یوں کہیے” نو ووٹ ود آوٹ نوٹ” NO VOTE WITH OUT NOT
ٍٍٍٍٍٍٍٍََََََََیعنی نوٹ کے بغیر ووٹ نہیں۔سیاسی ادب میں اسے لے دے کہتے ہیں یعنی کیا خو ب سودا نقد اس ہا تھ دے اس ہا تھ لے۔ولا ئتی زبان میں اسے گیو ا ینڈٹیک کہتے ہیںاور یہ نا معلوم مقام پر ہو تی ہے ، س۔آپ اس حلقے میں کونسے تر قیاتی کر انے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
ج۔تعلیم کو تو ہم تسلیم ہی نہیں کر تے لیکن پھر بھی نا خوا ند گی اور جہا لت کو دور کر نے کے لیے عو ام کے بے حد اصرار پر ہم ”پا نچ جما عتوں” وا لا کا غذی سکول قا ئم کر دیں گے جس میںامیر غریب سب کے بچے ایک درخت تلے تعلیم حاصل کر یں گے۔

س۔آپ کا انتخابی نعرہ کیا ہے؟
ج۔غرض ۔غرض اور قرض میرا فر ض۔
س۔آپ کی پسندیدہ ڈش کون سی ہے؟
ج۔ڈش انٹینا۔

Biryani
Biryani

س۔میں کھانے کی بات کر رہاہوں؟
ج۔مرغ مسلم اور بریانی
س۔آپ کے خاندان میں کوٍئی اور بھی سیاست میں ہے؟
ج ۔ نہیں ۔میرا ایک ہی بیٹا ہے” نادم” بڑا شر میلا ہے ایک دن مجھ سے کہنے لگا ابو میں سیاست دان نہیں بنوں گا میں نے پو چھا بیٹا وہ کیوں؟ کہنے لگا مجھے سیاست سے بڑی شرم آتی ہے۔

س۔آپ الیکشن جیتنے کے بعداگلے انتخا با ت تک دو با رہ عو ام یا اپنے ووٹر کے پا س جا کر کیوں نہیں ملتے
ج۔۔ قدر کھو دیتا ہے روز کا آنا جانا ۔

س۔آپ اپنے حلقے کے ووٹر زکو کیا پیغا م دیں گے ؟
ج۔ضمیرکی خریدو فروخت کر نے وا لے احمقوں کی جنت میں جا ئیں گے وہ اس میں اس وقت تک رہیں گے جب تک وہ جا گ نہ اٹھیں اس لیے ووٹ کا استعما ل نو ٹ دیکھ کر نہ کریں۔ خادم انتخابی صاحب آپ کا بہت شکریہ۔

Rashid Ahmad Naeem
Rashid Ahmad Naeem

تحریر: رشید احمد نعیم
صدر الیکڑونک میڈیا حبیب آ بادپتوکی
0301-4033622
rasheed03014033622@gmail.com
35103-0406892-7

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Human Rights Seminar
Previous Post مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں انسانی حقوق کے بارے میں سیمینار ۹ دسمبر کو بلجیم میں منعقد ہوگا
Next Post آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا: ڈی جی رینجرز سندھ
Major General Bilal Akbar

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.