counter easy hit

نوجوان مصنف و صحافی سید کاشف سجاد کی رہائش گاہ پر یوم شہادت حضرت علی کی یاد میں پروقار افطار ڈنر کا اہتمام

Iftar Dinner

Iftar Dinner

مانچسٹر (ایس ایم عرفان طاہر سے) نوجوان مصنف و صحافی سید کاشف سجاد کی رہائش گاہ پر یوم شہادت حضرت علی کی یاد میں ایک پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، جس میں مقامی سطح پر سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، صحافتی و ادبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر سعد کمال ، ذیشان آصف ، زاہد رشید ، فہد سلیم ، سید محسن رضا ، عاصم نذیر ، وقاص احمد ، سید آصف رضا ، اظہر محمود ، صباء احمد ، فیصل فیروز ، منور احمد ، فواد الیاس ، اعجا ز احمد ، حافظ مبین ، عبد النصر ، ذوہیب احمد ، انس آصف اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اسلام کی حقیقی تعلیما ت کے فروغ اور منفی تاثر کو مٹا نے کے لیے شیر خدا حضرت علی المرتضیٰ کے اقوال کی تبلیغ و ترویج کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے کہاکہ جواں سال نسل کے لیے رسول اکرم ۖ کے اہلبیت اطہار اور اصحاب کی زندگیا ں مشعل راہ ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ آج بھی اگر ہم اہلبیت اور صحابہ کے کردار اور اخلا ق کو عملی سطح پر اپنی زندگیوں میں اپنا لیں تو مسلم امہ کو درپیش تمام مسائل اور مشکلا ت کا ازالہ باآسانی کیا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر حضرت علی کے یوم شہادت کی نسبت سے انہیں خصوصی قرآنی آیات اور منقبت کے نذرانے پیش کیے گئے اور مجموعی سطح پر امت مسلمہ کے شہداء اور فوت شدگان کی بخشش و مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔