yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

حرام حلال اور مسلمان

Yes 2 Webmaster February 26, 2015 1 min read
Halal
Share this:
Halal
Halal

تحریر : میر افسر امان
بھلا ہو وزارت سائنس کا کہ اُس نے ہمت کر کے پاکستانیوں کو مطلع کیا کہ بیرون ممالک سے منگوائی گئی ٢٣ حرام اشیاء پاکستان میں فروخت کی جا رہیں ہیں۔جس میں چپس، دہی، پیزا کنور چکن، سلیما سوپ، کپ اے سوپ، ٹیلپ چکن، جمی پیزا، فروٹ کاکٹل اور چکن شامل ہیں۔ یہ اشیاء ہالینڈ، اسپین ،امریکا، فرانس، ڈنمارک اور ایک مسلمان ملک انڈنیشیا سے منگوائی جا رہی ہیں۔ ان حرام اشیاء کو پاکستان میں عام کرنے کے لیے کروڑوں روپوں کی اشتہاری مہم چلائی جاتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح مسلمانوں کے ایمان کو خراب کیا جائے۔ اگر ہم پاکستانی حکومتوں کی طرف سے اللہ کے احکامات کی نفی کی بات کریں تو کچھ اس طرح ہے کہ نواز شریف کی حکومت کے دور میں جس وقت ایٹم بم کا تجربہ کیا گیا تھا تو مغرب نے پاکستان پر اقتصادی پابندیاں لگا دی تھیں۔ ہر قسم کی بیرونی امداد با کل بند تھی۔ جب پیپلز پارٹی کی حکومت آئی اُس وقت پاکستان میںخاندانی منصوبہ بندی کے نام سے مغرب نے اربوں ڈالرز کی مدد کی تھی۔

پیپلز پارٹی کی حکومت نے خاندانی منصوبہ بندی کاانتظامی سیٹ اپ قائم کیا اس میں اپنے ورکرز بھرتی کئے تھے۔ فیلڈ میں ٣٠ ہزار کے لگ بھگ نوجوان لڑکیوں کو خاندانی منصوبہ بندی کی تربیت دے کر شہروں شہر اور گائو ںگائوں خاندانی منصوبہ کے طریقے سکھانے پر لگایا تھا۔کروڑوں روپوں کی اشتہاری مہم بھی شروع کی گئی تھی۔ اللہ کی طرف سے منع گئے اس کام میں تمام پاکستانی حکومتیں شامل رہی ہیں۔ اب تو آگے بڑھ اسکولوں میں بھی خاندانی منصوبہ بندی کے طریقے سکھانے کا انتظام ہے جس سے بے حیائی عام ہو گئی ہے۔ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ مغرب نے فطرت سے لڑائی کی تھی اور فطرت نے اس سے بدلہ لیا۔مغرب جس نے یہ طریقے اختیار کئے تھے تو ان کے ملکوں کی آبادی میں ٦٠ فی صد سے زیادہ بوڑھے ہیں۔

ان کو اپنے ترقیاتی پروجیکٹس کے لیے مجبور اً افرادی قوت باہر کے ملکوں سے منگوانی پڑی تھی جو اب ان کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے۔ اب تو مغرب کے کئی ملک واپس فطرت پر آ گئے ہیں اور زیادہ بچے پیدا کرنے والوں کے لیے انعامات رکھے ہوئے ہیں۔ کیا جو تجربہ مغرب میں ناکامیاب ہوا ہے وہ ہمارے حکمران اب مسلمان ملکوں میں رائج کر رہے ہیں ۔ یہ کہاں کی دانشمندی ہے۔یاد رکھیں کوئی بھی معاشرہ کبھی بھی فطرت سے لڑائی کر کے کامیاب نہیں ہو سکتا۔ کیا ہمارے حکمران نہیں جانتے کہ انسانیت کو اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں کیااحکامات دیے ہیں۔

”اور اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو،ہم تمھیں بھی رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی دیں گے”(سورة الانعام ١٥١) اللہ نے جب جاندار پیدا کئے تھے جن میں انسان بھی شامل ہے، تو ان کی ضرورت اور زندہ رہنے کے لیے رزق کا انتظام پہلے سے ہی کر دیاتھا۔ جب کہ مغرب نے دوسرے باطل نظریات کے ساتھ ساتھ یہ بھی نظریہ ایجاد کیا تھا کہ انسانی پیدائش ،وسائل کی پیداو کے تناسب سے زیاد ہ بڑھتی ہے جو دوسرے انسانی مغربی نظریات کی طرح یہ نظریہ بھی غلط ہے۔ حرام اشیاء کا یہ تازہ انکشاف قومی اسمبلی کی وزارت سائنس کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کیا۔ قائمہ کمیٹی نے پاکستان میںحرام اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس حوالے سے ٢٦ فروری کو وفاقی اور تمام صوبائی حکام کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ان حرام ملاوٹ شدہ ایشاء کواسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے روکنے سے معذرت کر لی۔

ویسے اس کی تصدیق تو ان کی طرف سے آنی چاہیے کہ اس میں کیا رکاوٹ ہے کہ وہ ان حرام اشیا کی فروخت پاکستانی مارکیٹ میں روک نہیں سکتی۔ کیا یہ بات تو نہیں ہے کہ ان اشیاء کی امپورٹ کرنے والوںکے بڑے ہاتھ ہیں جن پر اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ہاتھ نہیں ڈال سکتی۔ کیا ہمارے سیاستدانوں کو قرآن کی واضح ہدایات نہیں معلوم۔ قرآن میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ”اللہ کی طرف سے ا گر کوئی پابندی تم پر ہے تووہ یہ ہے کہ مردار نہ کھائو، خُون سے اور سور کے گوشت سے پرہیز کرو، اور کوئی ایسی چیز نہ کھائو جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو”(سوة البقرة ١٧٣) کیا چپس کو خستہ ، مزیدار اور کرارا بنانے کے لیے میں سور کی چربی استعمال نہیں کی جاتی ؟کیا مغرب کا جہٹکے کاذبیح جائز ہے؟ ہمارے سیاست دانوں کو ایسی چیزوں کی کبھی بھی فکر نہیں ہوتی کہ کیا حلال ہے کیا حرام ہے۔ہمارے ملک میں بس پیسے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔دولت رکھنے والے امیر لوگوں نے ملک سے باہر پیسے رکھے ہوئے ہیں۔

ان کے نزدیک حرام حلال کی کوئی قید نہیں ۔اخباری اطلاع کے مطابق باہر ملکوں، امریکا،کینیڈا، برطانیہ اور بہت سے غیر مسلم ممالک حلال فوڈ اتھارٹی قائم ہیں ۔جس کی سند پر اشیائے خورد نوش کو مارکیٹ میں لانے کا اجازت نامہ ملتا ہے۔ اور ان حلال فوڈ اداروں پر آج تک کسی بھی ملک میں مسلمان کیمنٹی نے احتراض نہیں کیا۔ آخر کیا وجہ ہے کہ پاکستان میں ایسی حلال فود اتھارٹی نہیں بنی؟ قائمہ کمیٹی کو چاہیے کہ اس اتھارٹی کو فوراً قائم کروائے تاکہ وہ پاکستان میں امپورٹ کی گئی کسی بھی حرام چیز کو فوراً بند کروا دے اور عام مسلمانوں کو حلال اشیاء کے متعلق بروقت معلومات فراہم کرے۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Nawaz and Ishrat ul Abad
Previous Post وزیراعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے، ایکسپو نمائش کا افتتاح کرینگے
Next Post سیاسی جیب کترے اور امیر جماعت اسلامی
Farrukh Shahbaz Warraich

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.