yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

سندھ کا شہر شکار پور دہشت گردوں کا حب بن چکا ہے، چوہدری نثار

Yes 2 Webmaster February 4, 2015 1 min read
Chaudhry Nisar Ali Khan
Share this:
Chaudhry Nisar Ali Khan
Chaudhry Nisar Ali Khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا ردعمل سامنے آرہا ہے اور آئندہ بھی آئے گا لیکن جب تک دہشت گردوں کی سانس میں سانس ہے ہم بمباری کریں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اس لئے ہمیں ایک دوسرے کے بجائے دہشت گردوں پر انگلیاں اٹھانی چاہیے اور سیکیورٹی معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی واردات پر کسی صوبائی حکومت پر تنقید نہیں کی جبکہ سانحہ شکار پور کے بعد چند گروپوں کی جانب سے سندھ حکومت کے خلاف احتجاج اور ہڑتال بھی کی گئی تاہم ہر واقعے کے بعد اگر حکومت نشانہ بنے گی تو افراتفری پھیلے گی اور دہشت گرد یہی چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سانحہ شکارپورمیں خود کش حملہ آور کی قمیض سینے والے درزی کو حراست میں لیا جاچکا ہے جس سے مزید معلومات سامنے آسکتی ہیں جبکہ دہشت گردی کی اس واردات میں 5 سے 9 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا اور جائے وقوعہ سے حملہ آور کی انگلی ملی ہے جسے شناخت کے لئے نادرا بھجوا دیا گیا ہے اور ملزم کی شناخت کے حوالے سے آج رپورٹ منظرعام پر آجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شکار پور دہشت گردوں کا حب بن چکا ہے جہاں فاٹا اور بلوچستان سے دہشت گرد جمع ہو کر کراچی کا رخ کرتے ہیں تاہم سانحہ شکار پور کے بعد یہاں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات پربلوچستان میں دہشت گردوں کے گروپ کے 4 ارکان کو کو پکڑ لیا جو ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا اور دہشت گردوں نے کارروائی کے لیے ٹرک تیارکیا تھا تاہم سیکیورٹی ایجنسیز نے باہمی تعاون سے اسے ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا اور ان سے تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Shabbir Khurshid
Previous Post کشمیری پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں
Next Post بے نظیر بھٹو قتل کیس : 5 گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
Benazir Bhutto

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.