counter easy hit

لیبیا میں تعینات پاکستان اورترکی کے سفراءکی ملاقات،طرابلس میں حوصلہ افزا صورتحال کا خیرمقدم

اسلام آباد (ایس ایم.حسنین) طرابلس میں سفیر پاکستان راشد جاوید نے
جمہوریہ ترکی کے سفیر کینن یلمیز سے انکے دفتر میں خصوصی ملاقات کی.لیبیا میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں سفراء نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں کہا گیاکہ دونوں برادر ملکوں کے سفراء نے لیبیا کی موجودہ حوصلہ افزا صورتحال کا خیرمقدم کیا اور مستقبل میں دونوں ممالک کی جانب سے مل کر کردار ادا کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر دونوں راہنمائوں کی ملاقات کے دوران ترک سفیر کے دفتر میں پاکستان اور ترکی کے پرچموں کے بجائے ترکی اور لیبیا کے پرچموں کے سامنے دونوں سفراء کی ملاقات کی تصویر جاری کی گئی جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اسے سفارتی پروٹوکول کی
خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اس پر سوالات اٹھا دئیے.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website