counter easy hit

بائیڈن اورکملا ٹائم میگزین کے ’’پرسن آف دی ائیر‘‘

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) معروف عالمی میگزین ٹائمز نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے 77 سالہ جوزف بائیڈن اور امریکہ کی پہلی منتخب خاتون نائب صدر 56 سالہ کملا حارث کو 2020 کا ‘پرسن آف دی ائیر’ قرار دے دیا ہے ۔دونوں کو اُن کی شاندار سیاسی خدمات، منفرد انتخابی مہم چلانے اور سماجی مسائل کو حل کرنے کی کوششوں اور ارادوں کے عوض اس اعزاز کے لئے منتخب کیا گیاہے ۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹائم میگزین ماضی میں بھی متعدد امریکی صدور اور صدارتی امیدواروں سمیت سیاستدانوں و سماجی رہنماؤں کو اس اعزاز سے سرفراز کر چکا ہے ۔ ‘ٹائم میگزین’ نے 93 سال قبل 1927 میں ابتدائی طور پر ‘مین آف دی ایئر’ ایوارڈ و اعزاز دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ ابتدائی طور پر یہ اعزاز یا ایوارڈ صرف مرد حضرات کو دیا جاتا تھا۔ بعد ازاں اس میں بہتری لا کر اور ترامیم کر کے اسے ‘پرسن آف دی ایئر’ کردیا گیا۔ مزید ترمیم کرکے یہ اعزاز بیک وقت دو یا اس سے زائد افراد کو بھی دیا جانے لگا۔حال ہی میں ٹائم میگزین نے بچوں کے معروف ٹی وی چینل ‘نکولوڈئین’ کے ساتھ ‘کڈ آف دی ایئر’ کا اعزاز دینے کا اعلان بھی کیا تھا اور اس سال پہلا کڈ آف دی ایئر’ کا ایوارڈ ایک ہند نژاد کمسن امریکی کودیا گیا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website