counter easy hit

کراچی لیاری میں گینگ وار کا اصل سرغنہ ، برازیل کی رائفل، شارٹ گن بریٹا، چائنا کی رائفل، گلاک پستول لسانی گروپوں کو لڑانے کیلئے بانٹا رہا،جے آئی ٹی میں ڈاکٹر نثار مورائی کے انکشافات پر

سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ایم کیو ایم (الطاف) کا مقابلہ کرنے کے لیے ایم کیو ایم حقیقی کی مالی امداد اور انھیں اسلحہ فراہم کر کے مدد کی تھی۔ ‘یہ الزام ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے دوست اور فشریز کواپریٹو سوسائٹی کے سابق چیئرمین نثار مورائی نے جوائنٹ انٹروگیشن رپورٹ میں عائد کیا ہے۔
حکومت سندھ نے پیر کو لیاری کے گینگسٹر عذیر بلوچ، بلدیہ فیکٹری کی آتش زنی اور نثار مورائی کے معاملے سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹس محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری کر دی تھیں تاہم ان میں سے کسی میں بھی پیپلز پارٹی کے کسی اعلی عہدیدار کا نام شامل نہیں۔

نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ پر آئی ایس آئی، آئی بی، سی آئی ڈی اور سپیشل برانچ کے نمائندوں کے دستخط ہیں جبکہ ملٹری انٹلیجنس اور رینجرز کے نمائندوں نے دستخط نہیں کیے ہیں۔ اس جے آئی ٹی کے سربراہ ایس ایس پی راؤ انوار تھے۔

NISAR MORAI, CLAIMED, THAT, ZULIFQAR MIRZA, INVOLVED, IN, SUPPLYING, ARMS, TO, MQM HAQIQI, TO, TACKLE, MQM

بی بی سی کے پاس موجود جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق اپریل 2016 میں یہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی اور نثار مورائی نے دوران تفیش کئی مجرمانہ سرگرمیاں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ ان کے کچھ سیاسی شخصیات کے ساتھ گہرے تعلقات تھے اور وہ مالی بدعنوانی میں بھی ملوث رہے تاہم اس رپورٹ میں ان کی سیاسی وابستگی پاکستان پیپلز پارٹی سے بتائی گئی ہے۔

ZULIFQAR MIRZA WITH UZAIR BALOCH

نثار مورائی کی ابتدائی زندگی
نثار احمد جان میمن نواب شاہ کے شہر مورو میں 1960 میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے وہاں سے ہی پرائمری کے تعلیم حاصل کی، اس کے بعد 1977 میں نور محمد ہائی سکول حیدرآباد سے میٹرک اور گورنمنٹ کالج حیدرآباد سے انٹر کیا، بعد میں 1987 میں لیاقت میڈیکل کالیج جام شورو سے ایم ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کیا۔ نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ہر دور حکومت میں مستفید ہوتے رہے ہیں۔ 1989 میں انہیں پی پی حکومت میں محکمہ صحت میں ڈاکٹر تعینات کیا گیا، وہ ایل ایم سی میں ایڈمن میڈیکل افسر رہے۔ اس کے بعد نوابشاہ تبادلہ ہوگیا اور 2000 سے لیکر 2008 تک پوسٹنگ کے منتظر رہے۔ 2009 میں انھیں ابراہیم حیدری کراچی کی ڈسپینسری میں تعینات کیا گیا۔ جے آئی ٹی کے مطابق انھوں نے سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے جوائن نہیں کیا تاہم محکمہ صحت سندھ سے تنخواہ لیتے رہے۔

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے تعلقات
جے آئی ٹی رپورٹ سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ نثار مورائی کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے تعلقات کب استوار ہوئے۔ تاہم نثار مورائی نے بتایا ہے کہ 2008 کے الیکشن میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی وہ سیاسی مہم کا حصہ رہے۔ 2008 میں فشریز کے چیئرمین کی پیشکش کی لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔ ملزم کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو اس تحفے کے بدلے میں میں اسلحہ دیتے رہے جس میں برازیل کی رائفل، شارٹ گن بریٹا، چائنا کی رائفل، گلاک پستول شامل ہیں۔ نثار مورائی نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں خود بھی اسلحے رکھنے کا شوق ہے اور ان کے پاس مختلف اقسام کا اسلحہ موجود ہے، جن میں کلاشنکوف، رائفل ایم فور، رائفل رووگر، ٹرپل ٹو، شارٹ گن، دو گلاک پستول، بریٹا پستول شامل ہیں، جن کے ان کے پاس لائسنس یا پرمنٹ ہیں۔

حقیقی کے سربراہ آفاق احمد کی مدد
نثار مورائی نے جے آئی ٹی کو بتایا ہے کہ 2010 میں جیل میں ڈاکٹر مرزا کے ساتھ انھوں نے ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد سے ملاقات کی اور ایم کیو ایم الطاف کی مزاحمت پر مذاکرت کیے۔

’2011 میں آفاق احمد کو دو بار پچیس پچیس لاکھ روپے دیے، اسی سال ڈاکٹر ذوالفقار نے ایم کیو ایم حقیقی کے ورکرز کو میری موجودگی میں 6 سے سات کلاشنکوف دیں، اور اپنے کوٹے سے حقیقی کے کارکنوں کو 18 سے 20 لائسنس فراہم کیے۔‘ واضح رہے کہ آفاق احمد کو اپریل دو ہزار چار میں کراچی کے علاقےگلشنِ اقبال سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر قتل، ہنگامہ آرائی اور اغوا کے چوبیس مقدمات درج تھے۔ 2011 میں ان کی ضمانت پر رہائی عمل میں آئی۔ آفاق احمد کی رہائی سے قبل ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ایم کیو ایم کی قیادت پر شدید الزامات عائد کیے تھے۔ جے آئی ٹی رپورٹ پر موقف لینے کے لیے آفاق احمد اور ڈاکٹر ذولفقار مرزا سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

ZULIFQAR MIRZA WITH UZAIR BALOCH 2

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website