سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اے ایس کرکٹ اکیڈمی کے زیراہتمام پی ایس ایل یوتھ ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا جو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندر نے جیت لیا
پی ایس ایل یوتھ ٹورنامنٹ کے فائنل پر بچوں کے والدین اور شائقین کرکٹ نے بھر پور شرکت کر کے کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی ٹورنامنٹ کی اختتامی
تقریب سے خطاب کرتے ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر آصف شیخ نے کہا کہ پی ایس ایل یوتھ پچھلے دو سال سے کروا رہے ہیں جس کا مقصد کرکٹ کو فعال بنا کر قابل اور محنتی لڑکوں کی کارکردگی کو اجاگر کرنا ہے

SAUDI ARABIA, CAPITAL, RIAZ, HELD, PSL YOUTH, CRICKET, TURNAMENT, ORGANIZED BY, AS , CRICKET, ACADEMY
تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ریاض احمد نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنا منٹ کے ذریعے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے اے ایس کرکٹ اکیڈمی کا اقدام ناقابل فراموش ہے
منور جاوید نے کہا کہ نوجوان نسل کھیلوں کی طرف توجہ دیکر اپنے آپ کو منفی سرگرمیوں سے بچا سکتے ہیں
رضا الرحمن نے ریاض میں کرکٹ کو بھر پور طریقے سے فروغ دینے پر آصف شیخ کی کوششوں کو سراہا
تقریب کے آخر میں ونر اپ اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں جبکہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈل ، ٹرافیاں ، نقد اور دیگر قیمتی انعامات بھی دیئے گئے جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ لاہور قلندر کے کپتان منیب الرحمن کاشف کو دیا گیا اس موقع پر والدین اور کپتان کا کیا کہنا تھا ائے دیکھتے ھے اس








