counter easy hit

پیرس، محمد جاوید مہندی کی نماز جنازہ مسجد پیری فیئت میں ادا کردی گئی، اوورسیز کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت، مرحوم کی میت چوہدری نذیر اورچوہدری غلام کی طرف سے پاکستان بھجوا دی گئی

پیرس، محمد جاوید مہندی کی نماز جنازہ مسجد پیری فیئت میں ادا کردی گئی، اوورسیز کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت، مرحوم کی میت چوہدری نذیر اورچوہدری غلام کی طرف سے پاکستان بھجوا دی گئی

پیرس (خصوصی رپورٹ)دیار غیر میں قلیل مدت سے مقیم محمد جاوید مہندی آف گوجرانوالہ جوگزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ مسجد پیری فیئت میں ادا کی گئی۔ حافظ محمد صدیق نے نماز جنازہ ادا کی۔ اس موقع پر کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک تھی۔ مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی گئی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اوراپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری جاوید مہندی کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا اور مرحوم نے سوگواران میں بیوہ اور ایک بیٹا اورچار بیٹیاں چھوڑے ہیں۔ نماز جنازہ اورمیت کی پاکستان روانگی کے تمام انتظامات سماجی راہنمائوں چوہدری نذیر اورچوہدری غلام نے رضاکارنہ طور پر مکمل کئے اور اوورسیز کمیونٹی نے ان کے جذبہ ایثارپرخراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مرحوم کے اہلخانہ خصوصاً بچوں بچیوں کی کفالت کیلئے رضاکارنہ کوششیں جاری رکھی جائینگی۔

Paris, funeral, prayer, of, Muhammad Javed Mehndi, at, Peri Fiet Mosque, Paris

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website