yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

حصول اقتدار کے باوجود امیدوں کی فصل کیوں برباد ہوئی اور یہ کس نے اور کیسے تباہ کی ؟ ہارون الرشید کے چند حیران کن انکشافات

MH Kazmi October 13, 2019 1 min read
IMRAN KHAN, GOT, THE, PREIMIER, SHIP, BUT, EVEN THEN, FAILED, TO, DILIVER, WHY, HAROON RASHEED, EXPLAINED
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) ایک دن کپتان سے جب عرض کی کہ الیکشن جیتنے کا امکان دور دور تک نہیں ۔ اس جواز کے ساتھ انتخابی مہم میں اترنے سے گریز کرنا چاہئیے کہ پاکستانی سیاست پیسے کا کھیل ہے اور پارٹی کا ڈھانچہ ابھی تشکیل نہیں پایا ۔ اس نے اپنے ساتھ دورے پر جانے کی دعوت دی ۔

نامور کالم نگار ہارون الرشید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔یہ ایک ہیلی کاپٹر تھا ، جو پچاس ہزار روپے روزانہ کرایے پر حاصل کیا گیا تھا ۔اٹک، میانوالی اور ہری پور اضلاع کے چار پانچ مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرنا تھا۔ اوّل تو یہ ہوا کہ بی بی سی کے اخبار نویسوں کی ایک ٹیم اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر آن پہنچی ، جو پندرہ بیس منٹ کی ایک ڈاکومنٹری بنانے کی آرزومند تھی ۔ اس نے انکار کر دیا کہ کیوں پہلے سے طے نہیں کیا۔ میں نے کہا : کیا غضب کرتے ہو ۔ یہ اعزاز تو کم ہی کسی پاکستانی سیاست دان کو نصیب ہوتاہے ۔ خاطر سے یا لحاظ سے وہ مان توگیا لیکن پھر میرے کان میں کہا : میرے ساتھ والی سیٹ پہ بیٹھ جانا اور ایک نشست خالی بھی رکھنا ۔ مجھے نیند پوری کرنی ہے ۔ حیرت انگیز ! اٹک کے لیے ہیلی کاپٹر اڑا تو ٹانگیں پھیلا کر وہ گہری نیند سو گیا اور پندرہ بیس منٹ کے بعد خود بخود جاگ اٹھا ۔ پائلٹ سے صرف یہ پوچھا کہ پرواز کس دورانیے کی ہے ۔چار پانچ بار یہ عمل دہرایا گیا ۔ بارہ سے اٹھارہ منٹ ، ہر بار آنکھیں موندیں اور دنیا و مافیہا سے بے خبر ؛تاآنکہ تربیلہ پہنچنے تک تازہ دم ۔ اندازہ یہ تھا کہ ہری پورمیں شام اتر آئے گی ۔ ممکن ہے کہ روزہ راہ میں افطار کرنا پڑے ۔ مسافروں کے لنچ باکس برطانوی اخبار نویسوں نے ہڑپ کر لیے تھے۔ سرگوشی میں کسی نے کہا کہ افطار کے لیے پانی کے سوا کچھ نہیں ۔’’ کم از کم کھجور تو ہونی چاہئیے

‘‘ میں نے سوچا اور ہیلی پیڈ سے بھاگ کھڑا ہوا ۔ واپس آیا تو ہیلی کاپٹر کا انجن دھاڑ رہا تھا۔ دروازہ بند ہونے والا تھا ۔ پھولی ہوئی سانس کے ساتھ بمشکل سیڑھیاں چڑھ سکا ۔ اس نے پلٹ کر میری طرف دیکھا اور مسکرایا ۔ ہمدردی نام کی کوئی چیز ان نگاہوں میں نہیں تھی ۔ سوچ لیا تھا کہ ہیلی کاپٹر اڑ گیا تو کسی نہ کسی طرح میجر عامر کے گائوں پنج پیر چلا جائوں گا۔ ٹھاٹ سے افطاری کروں گا اور رات وہیں خوشگوار محفل میں بتا دوں گا ۔ عمران خان کے برعکس میجر عامر ایک بہت مہمان نواز آدمی ہے ۔ ہری پورمیں ایک دوسرا تجربہ ہوا ۔ اس نے کہا : بی بی سی والے اپنا بندوبست خود کرلیں گے ۔ میں کار سے آجائوں گا ۔ تم ہیلی کاپٹر لے کر چلے جائو ۔اس دن ملگجی شام میں اس وادی کا نظارہ کیا ، جس کے لیے ملک ریاض بے تاب رہتاہے کہ مارگلہ میں سرنگ کھود کر اس کی چراگاہ بنا دی جائے ۔ جنت نظیر، جنت نظیر۔ اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر اترا تو کھجوروں کا پیکٹ ہاتھ میں تھا اور مغرب کی اذان گونج ر ہی تھی ۔ اللہ بڑا ہے ،اللہ سب سے بڑا ہے میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اللہ کے رسول ہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اللہ کے رسول ہیں آئو نماز کی طرف، آئو نماز کی طرف آئو کامیابی کی طرف ، آئو نجات کی طرف اللہ بڑا ہے ، اللہ بہت بڑا ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں مشورہ یہی دیا کہ بائیکاٹ ہی چاہئیے۔میانوالی کے سواہجوم کہیں بڑے نہ تھے ۔میانوالی میں بھی یہی کوئی دو ہزار ۔ مان بھی گیا لیکن اس کے غیر سیاسی دوست غالب آئے ۔ باقی تاریخ ہے ۔ بات ادھوری رہ جاتی ہے ۔ذہن میں موضوع یہ تھا کہ تحریکِ انصاف میں بدنظمی ہمیشہ کیوں مسلط رہی ۔ حصولِ اقتدار کے بعد امیدوں کی فصل کیوں برباد ہوئی ۔ کل انشاء اللہ اس پہ بات کریں گے ، آج تو تصور تمہید میں تمام ہوا

IMRAN KHAN, GOT, THE, PREIMIER, SHIP, BUT, EVEN THEN, FAILED, TO, DILIVER, WHY, HAROON RASHEED, EXPLAINED

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
NAWAZ SHARIEF, WAS, FAN,OF, IMRAN KHAN, AND, WANTED, A, BENIFIT, FROM, IMRAN KHAN
Previous Post نواز شریف تو عمران خان کے مداح تھے ہی ، مگر وہ کپتان سے کیا خاص فائدہ حاصل کرنا چاہتے تھے جس کے لالچ میں انہوں نے شوکت خانم کے لیے بڑی آسانی سے زمین فراہم کر دی ؟ ہارون الرشید کے دنگ کر ڈالنے والے انکشافات
Next Post آج کے وزیراعظم عمران خان نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کے بارے میں کیا عجیب و غریب جذبات و خیالات رکھتے تھے ؟ جان کر آپ انکی مردم شناسی اور موجودہ مسائل کے بارے میں کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور اخذ کر لیں گے
IMRAN KHAN, AND NWABZADA, NASRULLAH KHAN, LATE, WHAT, SIMILARITY, THEY, HAVE

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.