counter easy hit

مفتی منیب الرحمٰن ٹھیک کہتے تھے ۔۔۔۔۔۔ فواد چوہدری کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ناکام ثابت ہو گئی ، اب تک کی سب سے بڑی غلطی سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے چیئرمین سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ صفر کے مہینے کی اطلاع کے حوالے سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر میں غلطی تھی ۔ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں بھی رویت ہلال کمیٹی اور وزارتسائنس کے درمیان جاری تنازع پر گفتگو ہوئی۔ صفر کے مہینے کی غلط اطلاع کس نے دی، رویت ہلال کمیٹی نے یا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے قمری کلینڈر نے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے معاملہ صاف کر دیا۔ماہ صفر کے چاند کے معاملے پر رویت ہلال کمیٹی اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے متضاد بیانات سامنے آئے تھے۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے 30 ستمبر کو یکم صفر ہونے کا اعلان کیا تھا جب کہ رویت ہلال کمیٹی نے یکم اکتوبر کو یکم صفر کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں رویت ہلال کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ماہ صفر کی غلط اطلاع دینے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ماہ صفر کے چاند کے شواہد ویب سائٹ پر جاری کر دیئے ہیں جہاں سے ہر کوئی باآسانی دیکھ سکتا ہے کہ صفر کا مہینہ کب شروع ہوا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 80 سال کے بابوں کے بجائے نوجوانوں کو چاند دیکھنا چاہیے اور اگر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چاند نہیں دیکھا جا سکتا تو پھر چشمے کے ذریعے بھی چاند نہیں دیکھا جا سکتا۔آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں بھی رویت ہلال کمیٹی اور وزارت سائنس کے درمیان جاری تنازع پر گفتگو ہوئی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے چیئرمین سینیٹر مشتاق احمد نے کمیٹی اجلاس میں کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے کلینڈر میں غلطی تھی۔ چیئرمین کمیٹی مشتاق احمد کا قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ رویت ہلال کے معاملے پر سائنس و ٹیکنالوجی کے آلات کا سہارا لینا چاہیے، اور اس وقت رویت ہلال کے پاس بڑی بڑی دوربین ہیں اور وہ سائنسی آلات کا بھی سہارا لیتے ہیں۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی والے ماہرین فلکیات کی مدد بھی لیتے ہیں کیونکہ اس میں چاند کا دیکھنا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے اور اسے مضبوط کرنا چاہیے۔

MUFTI MUNIB, WAS, RIGHT, IN, HIS, SAYINGS SAYS, FAWAD CH

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website