counter easy hit

’’کاش میں اس ٹیم کا کوچ بن جاوں پھر دیکھنا۔۔۔۔۔‘‘ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے خواہاں کیوں ہیں؟

"I wish I could become the coach of this team then ..."

لاہور(ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ 58 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست دی ہے۔ڈین جونز پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈ کوچ ہیں اور ان کی کوچنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو پی ایس ایل ٹائٹل جیتے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے اشتہار دیا تھا۔اشتہار میں کہا گیا ہے کہ عہدے کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد تفصیلات ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ بورڈ نے کوچنگ کے خواہش مند امیدواروں کے لیے معیار کا بھی اعلان کیا ہے اور بیٹنگ، باﺅلنگ اور ہیڈ کوچ کے لیے لیول 2 کورس اور 3سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ٹرینٹر کے لیے سپورٹس میڈسن یا سپورٹس سائنس میں بیچلر ڈگری کیساتھ 3 سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق ہیڈ کوچ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹر کو ترجیح دی جائےگی لیکن دس سال فرسٹ کلاس کرکٹ کا تجربہ رکھنے والے کھلاڑی بھی درخواست دے سکتے ہیں۔بیٹنگ اور باﺅلنگ کوچ کےلئے بھی امیدوار کا متعلقہ شعبے میں تجربہ دیکھا جائے گا۔اوپر درج معیار پر پورا اترنے والے نوکری کے خواہشمند افراد 23اگست تک اپنی تصویر کےساتھ نوکری کےلئے درخواست دے سکتے ہیں۔شارٹ لسٹ کیے جانے والے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائیں گے اور پھر کوچنگ سٹاف کی تقرری کا اعلان کیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کیا اتفاقات ہیں زمانے کے،ایک طرف انڈیااور پاکستان بارڈرز پر آمنے سامنے ہیں اور جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور دوسری طرف انڈیااور پاکستان کے بارڈر پر شادیانے بجتے دکھائی دے رہے ہیں۔ایسے ہی لگتا ہے کہ ادھر طبلِ جنگ بجے گا اور ادھر نکاح کی بسم اللہ پڑھی جائے گی۔انڈین لڑکیاں پاکستانی لڑکوں کی شروع سے ہی دلدادہ رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ایک نہیں کئی انڈین لڑکیوں نے بھارت کو چھوڑ کر پاکستان میں لڑکوں سے شادی رچائی۔اب کی بار ایک اور ہیرو پاکستانی کرکٹر حسن علی کی محبت میں گرفتار بھارتی لڑکی دلہن بن کر پاکستان آنے کے لیے رضا مند ہو چکی ہے جس نے دبئی میں رواں ماہ حسن علی سے نکاح کرنا ہے۔جس سلسلے میں کرکٹر حسن علی نے چھٹیوں کی درخواست دے رکھی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈنے فاسٹ باؤلر حسن علی کی فٹنس ٹیسٹ سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں شادی کے لیے ایک ہفتے کی چھٹی دے دی۔پی سی بی نے 22 اگست سے 7 ستمبر تک لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگائے جانے والے پری سیزن ٹریننگ کیمپ کے لیے 20 کھلاڑیوں کو طلب کیا ہے اور ان کھلاڑیوں کی فہرست میں حسن علی کا نام شامل ہے۔نوجوان فاسٹ باؤلر حسن علی کا 20 اگست کو بھارت کی سامعیہ سے نکاح ہے اور بورڈ نے 19 اور 20 اگست کو کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے فاسٹ باؤلر نے پی سی بی سے درخواست کی تھی انہیں فٹنس ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے کیونکہ وہ ان دنوں اپنے نکاح کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے حسن علی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ہفتے کی چھٹی دے دی ہے۔حسن علی 26 اگست کو پری سیزن کیمپ جوائن کریں گے اور اسی دوران ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website