counter easy hit

تیاری کر لو۔۔۔ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے حکومت نے پاکستانیوں کو بڑا سرپرائز دے ڈالا

Get ready The government has given a big surprise to Pakistanis in terms of electricity prices

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سی پی پی اے نے نیپرا کوبجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے، بجلی کی قیمت 6 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن، زرعی اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنٹرل پاورپر چیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست دے دی ہے۔سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت 6 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 6 اگست کو سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔اضافے کا اطلاق لائف لائن، زرعی اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔ سی پی پی اے کے مطابق جون میں پانی سے 29.19 اور کوئلے سے 15.49فیصد بجلی پیدا ہوئی۔واضح رہے نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ لائف لائن صارفین کے لیے نہیں ہو گا ، بجلی تقسیم کار کمپنیاں جولائی کے بجلی بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہو گا، نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا گیا۔دوسری جانب تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے پر ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق منصوبے نے نیشنل گرڈ کو اپنی پیداواری صلاحیت کے مطابق ایک ہزار 410 میگاواٹ بجلی مہیا کی، تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار پاور پلانٹ کے اعلیٰ معیار اور ڈیم میں پانی کی بلند سطح کے باعث حاصل ہوئی۔ اہم کامیابی کے حصول پر چیئرمین واپڈا کی تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کی انتظامیہ خصوصاً انجینئرز کو مبارکباد دی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website