counter easy hit

شریفوں کو تو دل کی تکلیف مگر نیب کی حراست میں آصف زرداری کو کون سا مرض لاحق ہو گیا؟ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

What kind of disease was the affair of the Sharifs in the hearts of the Sharifs, but in the custody of NAB? By knowing you will lose your lust

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جعلی اکاؤنٹس کیس کے الزام میں نیب کے زیر حراست سابق صدر آصف علی زرداری کی آنکھ میں تکلیف ہوئی جس کے بعد ان کا معائنہ پولی کلینک کے ماہر امراض چشم سے کراوادیا گیا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے نیب کی تفتیشی ٹیم سے آنکھ میں تکلیف کی شکایت کی جس کے بعد ان کا ماہر ڈاکٹر سے معائنہ کرایا گیا، سابق صدر نے بائیں آنکھ سے پانی بہنے اور درد کی شکایت بھی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہرامراض چشم نےآصف زرداری کوتکلیف کیلئےدوا تجویزکردی جبکہ اُن کے خون کے نمونے دیگر ٹیسٹوں کیلئےحاصل کر لیے گئے جن کی رپورٹ ایک دو روز میں آئے گی۔یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے سابق صدر آصف زرداری اور اُن کی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان کو حراست میں لیا جبکہ احتساب عدالت نے سابق صدر کو 15 جولائی جبکہ فریال تالپور کو 22 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہونے والے تین ملزمان رقم واپس دینے پر راضی ہوگئے ہیں، اس ضمن میں خورشید جمالی، عارف اور آصف نامی ملزمان نے پلی بارگین کے لیے نیب کو درخواست جمع کرائی تھی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن میرے منہ سے صرف تین الفاظ سننا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ میں ’این آر او‘ کے تین لفظ بول دوں لیکن میں انہیں این آر او نہیں دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے خود ایک دوسرے پر کیسز کیے، انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر کیسز کر کے انہیں رکھ دیا اور کہا کہ میں تمہیں کچھ نہیں کہوں گا تم مجھے کچھ نہیں کہو گے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ لوگ پہلے دن سے حکومت گرانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے مجھے ایک دن بھی پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا اور یہ صرفاین آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا۔ خیال رہے کہ ویزراعظم تاجروں کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے جہاں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں جلد امریکہ جا رہا ہوں اور میں وہاں جا کر ہوٹل میں نہیں ٹھہروں گا۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں ٹھہر یں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا پاکستان ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے دبئی کے 40دورے کیے اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن کے 20دورے کیے، یہ لوگ وہاں کیا لینے جاتے تھے؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی کرپشن کی وجہ سے جیل میں ہے، لوگوں کا احتساب نہیں کریں گے اور انہیں نہیں پکڑیں گے تو یہ ملک آگے نہیں بڑھے گا۔انہیں سزا دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے ، ہم پاکستان میں اصلاحات اور بہتر ٹیکس سسٹم لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 21کروڑ آبادی ملک کر تھوڑا تھوڑا ٹیکس دے تو ملک ترقی کر سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب تک ہم ٹیکس دینے کے رویے میں تبدیلی نہیں لائیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website