counter easy hit

عامر خان نے باکسنگ رنگ سے ریٹائر ہونے کا عندیہ دیدیا

Amir Khan condemned the retirement of boxing colors

لندن: (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے باکسنگ رنگ سے ریٹائر ہونے کا عندیہ دیدیا۔ 32 سالہ باکسر کا برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ میرے لیے اگلی فائٹ بہت اہم ہے، اس میں میرے مستقبل کا فیصلہ ہو گا کہ میں باکسنگ کھیلتا رہوں گا یا جلد کھیل سے ریٹائر ہو جائوں گا۔ میرے لیے میرا کھیل جنون ہے، میں اپنے آپ کو ریٹائرمنٹ پر مجبور بھی نہیں کرنا چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ 12 جولائی کو بھارتی حریف نیرج گویاٹ کا سامنا کرنے کے لیے بیتاب ہوں جیتنے کی پوری کوشش کروں گا مگر توقعات پر پورا نہ اترا تو مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں دیر نہیں کروں گا۔ میں نے کھیل میں جو حاصل کرنا تھا کر لیا، اسی لیے میں اپنے کھیل سے محظوظ ہو رہا ہوں۔ عامر خان نے بھارتی کھلاڑی نیرج گویاٹ کا سامنا کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ جولائی میں ہونے والی فائٹ کی انعامی رقم 70 لاکھ برطانوی پاؤنڈز (تقریباً ایک ارب روپے) رکھی گئی ہے۔ اگلے ماہ جدہ میں ہونے والی فائٹ کے دوران پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ایک خط وزیراعظم عمران خان کے نام لکھا جس میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں ہونے والی فائٹ دیکھنے کے لیے خصوصی طور پر آئیں۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی خط کے ذریعے میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ میں اس فائٹ کے ذریعے پاکستان اور بھارت کی عوام کو قریب لانا چاہتا ہوں، دونوں روایتی حریف ممالک میں بہت ساری ٹینشن موجود ہیں جسے کھیل کے ذریعے دور کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ 27 سالہ بھارتی نیرج گویاٹ سابق ایم ایم اے فائٹر ہیں جو 11 فائٹ جیت چکے ہیں، تین میں انہیں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ دو مقابلے ڈرا کرنے میں کامیاب رہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website