
ایٹمی قوت بننے سے پاکستان کا عالمی دنیا اوراسلامی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا اور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا، آج ہم ووٹ کی عزت کو یاد کرتے ہیں جن کے ذریعے میاں صاحب وزیراعظم منتخب ہوئے پاکستان 28 مئی کو ایٹمی قوت بنا اس پر آج ہمیں ڈاکٹر عبدالقدیر اور ڈاکٹر ثمر مبارک کو بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہیے اگر آج ایٹمی قوت نہ ہوتی تو آج دشمن نے ملک کو گھیرا ہوا ہوتا، کتنے سنگین خطرات درپیش ہوتے، آج ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف کو یاد کرنے کا دن ہے، منتخب وزرائے اعظم نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، اگر جمہوریت چل رہی ہوتی تو ملک جمہوری اور معاشی طور پر بھی ناقابل تسخیر بن چکا ہوتا








