yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اے پی سی بلانے کا فیصلہ

Web Editor May 20, 2019 1 min read
The decision to call the APC
Share this:

The decision to call the APCاسلام آباد: ملک کی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تمام اپوزیشن جماعتوں کو افطار ڈنر کی دعوت دی گئی تھی، زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے افطار ڈنر میں جمعیت علماء اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی اور پی ٹی ایم رہنما شریک ہوئے۔

دوسری طرف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکے افطار پروگرام میں حکومت کیخلاف تحریک کے حوالے سے 3 مذہبی جماعتیں جماعت اسلامی ،جمعیت اہلحدیث اورتحریک نفاذفقہ جعفریہ متفق نہ ہوئیں اوراس حوالے سے وقت مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق افطارپروگرام میں جماعت اسلامی کے رہنمالیاقت بلوچ نے شرکت کی،ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنمانے کہا کہ جماعت اسلامی مجلس شوریٰ کے فیصلوں کے پابند ہے ، اپنے طور پر کوئی بھی تحریک چلائینگے ۔ذرائع کے مطابق تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ ساجد نقوی نے تحریک کے حوالے سے عید کے بعد کا وقت مانگتے ہوئے کہا کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے آیا حکومت مخالف تحریک کا حصہ ہوں یا نہیں،ذرائع کے مطابق جمعیت اہلحدیث بھی فی الوقت فیصلہ نہ کرپائی، البتہ ساجد میر کا جھکاؤ بھی ن لیگ کی جانب ہوگا۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہے جبکہ جمعیت علماء پاکستان کے شاہ اویس نورانی مولانا فضل الرحمان کے ہم قدم ہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی دعوت افطار کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلوانے پر اتفاق کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے یک زبان ہوکر حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر زور دیا ہے۔ اسلام آباد کے زرداری ہاؤس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے مشترکہ افطار ڈنر کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ کوئی ایک جماعت ان مسائل کا حل خود سے نہیں نکال سکتی، عید کے بعد پارلیمان کے اندر اور باہر حکومت کے خلاف احتجاج ہوگا، مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آل پارٹیرز کانفرنس ہوگی۔ انھوں نے بتایا کہ ہر سیاسی جماعت کا اپنا منشور اور نظریہ ہے، ملک کی سیاسی، معاشی صورتحال پر تفصیل سے بات کی ہے، غریبوں کا درد محسوس نہیں کیا جارہا، احتجاج کے لیے سب ایک پیج پر ہیں، مشترکہ حکمت عملی آل پارٹیز کانفرنس میں طے ہوگی،کسی کے خلاف اکھٹے نہیں ہوئے،مہنگائی کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ بلاول کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ افطار کی دعوت دی، بلاول جب نوازشریف سے ملنے جیل گئے تو اچھا لگا، میثاق جمہورت کا پاکستان کو یہ فائدہ ہوا کہ دو جمہوری حکومتوں نے اپنی مدت پوری کی، پیپلزپارٹی کے بعد مسلم لیگ ن نے اپنی مدت پوری کی، ملک میں ووٹ کی عزت ہوئی اور یہ میثاقِ جمہوریت کی بدولت ممکن ہوا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ روایتی حریف رہے مگر ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں خلوص کے ساتھ شامل ہوتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو اورآصف زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اپوزیشن کی سب سیاسی جماعتوں کو افطار کا دعوت دی۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کے نمائندے نہیں اور نااہل ہیں، 6 سات ماہ میں ملک ایسے گہرے سمندر میں جاگرا ہے جس کو سمبھالنا قومی فریضہ بن گیا ہے، عید کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل جلد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سمبھالنے اور ملک چلانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اس حکومت کے نتیجے میں عوام مہنگائی کا خمیازہ بھگت رہی ہے، زبان بندی ہوگی تو بات سڑکوں پر آئے گی۔

حاصل بزنجو نے کہا کہ یہ حکومت گری ہوئی ہے،اس کو گرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے بھی دہرایا کہ عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق ہوا ہے،اگر آج ہم استعفیٰ دے دیں تو کل حکومت نہیں رہے گی۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کا گروی رکھوادیا ہے۔افتخار حسین نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ نے ایسا کھیل کھیلا کہ ایک فرد کی خاطر تمام سیاسی پارٹیوں کو دیوار سے لگایا اور پاکستان کو نقصان پہنچایا، خارجہ اور اندرونی پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے جو باتیں کہی تھیں کہ نہیں کروں گا وہی کی ہیں، ملک کی بقا کو داؤ پر لگایا جارہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس بہت سوچ سمجھ کر بلوائی جارہی ہے۔پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ نے کہا کہ بلاول کا شکریہ جنھوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کیا، بطور عوام ہمارا ریاست کے ساتھ ایک ہی رشتہ ہے،اس کے علاوہ ہم نے یہاں پر جو بھی معاملات چلانے ہیں وہ آئین کے تحت چلانا ہونگے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Calculation of upto 2023 account deficit reaches $ 60 billion
Previous Post 2023 تک جاری حسابات کا خسارہ ساٹھ ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ
Next Post مولانا صاحب کی شادی ہوئی ہے یا نہیں؟
Maulana Sahib is married or not?

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.