counter easy hit

بٹ کوائن کے مقابلے میں فیس بک نے نئی کرنسی متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ، مزید تفصیلات اس خبر میں

Facebook decided to introduce a new currency compared to bit, more details in this news

لندن(ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک بھی ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری میں مصروف ہے۔ یو ایس اے ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں فیس بک اس وقت بٹ کوائن کی طرز پر ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے میں مصروف ہے۔رپورٹ کے مطابق فیس بک نے ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے والی چند کمپنیوں کی خدمات حاصل کی ہیں اور ان کے ساتھ وہ ابتدائی تجربات پر کام کر رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ فیس بک کب تک ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرائے گا، تاہم بتایا گیا کہ ادارہ درجنوں ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ 2 سال تک فیس بک ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرائے گا۔ فیس بک کے اس وقت دنیا بھر میں ڈھائی ارب سے زائد صارفین ہیں اور وہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں دوسری خبر یہ ہے کہ یو ایس بی ڈیٹا کیبل تو وہ چیز ہے جسے استعمال کرنے کا تجربہ تو آج کل ہر ایک کو ہی ہوتا ہے، خصوصاً اگر آپ اسمارٹ فون استعمال کررہے ہوں۔ مگر کیا وجہ ہے جب بھی کسی یو ایس بی کیبل کو کنکٹر میں لگانے کی کوشش کی جاتی ہے تو اکثر پہلی کوشش میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔ چاہے آپ تار پر جتنی بھی توجہ مرکوز کرلیں، اس غلطی کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے۔ کیا آپ اسمارٹ فون کو ٹھیک چارج کررہے ہیں؟ اگر آپ کو بھی اکثر اس کا تجربہ ہوتا ہے تو اس کی ایک کافی دلچسپ وجہ ہے جس کا انکشاف انٹیل کی یو ایس بی ٹیکنالوجی تیار کرنے والی ٹیم میں شامل اجے بھٹ نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کی تیاری کے آغاز کے ساتھ ہی ہمیں معلوم تھا کہ کیبل کے کنکٹر کو فلپ ایبل بنانا صارفین کے لیے طویل المعیاد بنیادوں پر اچھے تجربے کا باعث ہوگا، مگر ایسا کرنے کے لیے دوگنا وائرنگ اور سرکٹ کے زیادہ حصوں کی ضرورت ہوتی، جس سے اس کی لاگت بھی دوگنا بڑھ جاتی۔ اجیت بھٹ کے مطابق اگر آغاز میں ہی اس نئی ٹیکنالوجی کی قیمت بہت زیادہ ہوتی تو اس کی کامیابی کے امکانات بھی کم ہوتے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website