counter easy hit

دوست ملک نے اپنے خزانوں کے منہ عمران خان کے لیے کھول دیے،

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چین نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کیلئے مزید 2 ارب 50 کروڑ ڈالر قرضہ دینے پر اتفاق کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 4 ارب ڈالر ملنے کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر دوماہ کی ملکی درآمدات کی ضروریات پوری کرنے کےلئے بھی ناکافی ہیںاس لیے اب چین نے پاکستان کو مزید ڈھائی ارب ڈالر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔چینی قرضے کی یہ رقم براہ راست سٹیٹ بینک میں جمع کروائی جائے گی، یہ قرضہ ملنے کے بعد چین سے پاکستان کو ایک سال میں ملنے والی امداد ساڑھے 4 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ چین اس سے قبل بھی پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرضہ دے چکا ہے یوں چین پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالنے اور دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے امداد دینے والا سب سے بڑا ملک بن کر سامنے آیا ہے۔