counter easy hit

ڈیمز فنڈ میں بڑا اضافہ ۔۔۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کو ایک اور بڑا چیک پیش کر دیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک )چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے جناح پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل سنٹرکراچی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی اور دیگر افسروں نے ملاقات کی اور ڈیمز فنڈ کے لئے 53 لاکھ 50 ہزار کا چیک پیش کیا ،ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایاجے پی ایم سی کے گریڈ16سے اوپرکے افسروں نے 2دن اور گریڈ1سے 15 تک کے ملازمین
نے ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں دی۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر کے لیے سمندر پار پاکستانیوں سے مدد مانگ لی ہے۔قوم سے تقریباً ساڑھے سات منٹ دورانیے کے خطاب میں عمران خان نے یورپ اور امریکا میں موجود پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیمز فنڈ کے لیےکم از کم ایک ہزار ڈالر بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیمز ملک کے لیے ناگزیر ہو گئے ہیں، ہمارے پاس فی کس 1000 کیوسک پانی رہ گیا ہے اور اگر اب بھی ڈیم نہ بنائے تو 2025 میں اناج اگانے کے لیے بھی پانی نہیں بچے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دبئی، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں رہنے والے پاکستانی اپنی استطاعت کے مطابق ڈیمز کے لیے فنڈ دیں جب کہ یورپ اور امریکا میں بسنے والے پاکستانی کم از کم ایک ہزار ڈالر فنڈ میں دیں۔ڈیم فنڈز کے اکاؤنٹ کی تفصیلاتوزیراعظم نے کہا کہ 80 سے 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک رہتے ہیں، اگر سب ایک ہزار ڈالر بھیج دیں تو ہمارے پاس دو ڈیمز بنانے کے پیسے ہوجائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور متحدہ عرب امارات میں مقیم محنت کش پاکستانی اپنی بساط کےمطابق ڈیم فنڈ میں رقم جمع کروائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کے دیے گئے پیسوں کی حفاظت کریں گے۔ڈیمز کیلئے چیف جسٹس اور وزیراعظم فنڈز کے انضمام کا اعلانانہوں نے اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار کو آبی ذخائر کے لیے فنڈز جمع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے وہ کام کیا ہے جو کہ سیاسی رہنماؤں کا تھا۔انہوں نے چیف جسٹس ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس اور وزیراعظم فنڈز کو ضم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، پاکستان کے پاس صرف 30 دن کےلیے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے