اسلام آباد: نگران وزیرِاعظم ناصرالملک سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات، آرمی چیف نے انتخابات کو پُرامن بنانے کے لئے وزیرِاعظم کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

ملاقات میں عام انتخابات سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ عام انتخابات کو آزاد، صاف اور شفاف بنانے کے لئے تمام انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ آرمی چیف نے انتخابات کو پُرامن بنانے کے لئے وزیرِاعظم کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








