ماسکو; فٹبال ورلڈ کپ میں آج بھی کانٹے کے مقابلے شیڈول ہیں، دِن کا پہلا میچ انگلینڈ اور پناما کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں جاپان اور سینیگال تیسرے میں کولمبیا اور پولینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

پناما کی ہار انہیں ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر دے گی۔ رات آٹھ بجے جاپان اور سینیگال میں جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں اپنا پہلا پہلا میچ جیت چکی ہیں۔ آج کی فاتح ٹیم کا ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کا امکان روشن ہو جائے گا۔
کولمبیا اور پولینڈ رات گیارہ بجے میدان میں اتریں گے۔ دونوں ٹیموں کو عالمی کپ میں اپنی پہلی جیت کا انتظار ہے۔








