ماسکو; فٹبال ورلڈکپ میں گزشتہ روز کے میچز میں رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے مراکش کو ہرا دیا، یوراگوئے اور سپین نے بھی اپنے اپنے میچ جیت لیے۔

سپر سٹار رونالڈو نے واحد گول سکور کیا، گروپ اے کے میچ میں سعودی عرب کو ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، یوراگوائے نے انہیں ایک صفر سے ہرا کر ناک آؤٹ سٹیج سے باہر کر دیا۔
گروپ بی کے میچ میں سپین اور ایران کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، دونوں ٹیمیں میچ کے پہلے ہاف تک بھرپور کوشش کے باوجود گول نہ کر سکیں، کھیل کے 54 ویں منٹ میں سپین کے ڈیئگو کوسٹا نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری ایک صفر کر دی جو آخر تک برقرار رہی۔








