چنگ ڈاؤ: چین کے ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں صدر ممنون حسین اور بھارتی صدر نریندر مودی نے ہاتھ ملایا اور بات کی۔تفصیلات کے مطابق ایس سی او کی توسیع کے بعد یہ پہلا سربراہی اجلاس ہے جو چین میں منعقد ہوا ہے

ہمیں اس سوچ پر بھی شدید اعتراض ہے کہ دوسرے ممالک کی سلامتی کی قیمت پر اپنی سلامتی حاصل کی جائے۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم 2001 میں چین، روس اور پورے وسطی ایشیا میں شدت پسند اسلام اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی تھی۔گزشتہ سال پاکستان اور بھارت نئے ممبر کی صورت میں اس میں شامل ہوئے ہیں جب کہ ایران بھی دروازے پر دستک دے رہا ہے، فی الوقت تہران اس تنظیم میں ایک مبصر کی حیثیت سے شامل ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم اس وقت آٹھ رکن ممالک پر مشتمل ہے، ان ممالک میں چین، روس، پاکستان، بھارت، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔
#WATCH Prime Minister Narendra Modi and Pakistani President Mamnoon Hussain shake hands after signing of agreements between #SCO nations, in China's #Qingdao pic.twitter.com/bpGu7evVdC
— ANI (@ANI) June 10, 2018








