ماسکو ; فٹبال کی عالمی جنگ چھڑنے میں 6 روز باقی رہ گئے، میگا ایونٹ کیلئے ٹیموں کی میزبان ملک آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

سپینش ٹیم گزشتہ رات روس پہنچ گئی، دنیا بھر کے فٹبال لورز کا جنون بھی عروج پر ہے، جرمنی کا ایک مداح اپنے ٹریکٹر پر ہی روس کی جانب نکل پڑا، فیفا ورلڈ کپ کا آغاز 14 جون سے ہو رہا ہے، افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔








