راولپنڈی: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں آج سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام نافذ کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ مروجہ طریقہ کار کے تحت ٹرانسفر ڈیڈ کے ذریعے گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی صرف 31 مئی تک ممکن تھی تاہم (آج) پیر سے نئے نظام کے اطلاق کے بعد پرانا طریقہ کار ازخود ختم ہوجائے گا۔ ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ابتدائی طور گاڑیوں کی ٹرانسفر کے موقع پر بائیو میٹرک لازمی ہوگی جبکہ دوسرے مرحلہ میں اس نظام کا اطلاق نئی کار رجسٹریشن کے موقع پر بھی ہوگا۔








