راولپنڈی: افغانستان میں چھپے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں، باجوڑ میں پاکستانی چوکیوں پر چوبیس گھنٹے کے دوران سات حملے کئے۔ بلوچستان کے سرحدی علاقے پر بھی فائرنگ کی گئی۔ پاکستان نےحملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چھ دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کی کامیابی کو مزید مربوط بنانے کے لیے باڑ لگانے اور قلعہ بنانے کا عمل جاری رہے گا۔








