ریاض; سعودی اداکارہ اور فلم ساز عہد کامل ہالی ووڈ کی فلم ’’بی اینگ ‘‘میں کام کر رہی ہیں۔ وہ ہالی ووڈ کی کسی فلم میں کام کرنے والی پہلی سعودی اداکارہ بن گئی ہیں۔

ان کا نام ’’ ووگ عربی میگزین‘‘ میں بعض دوسری سعودی خواتین کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔ عہد کامل سعودی دارالحکومت الریاض میں 14 نومبر 1980ء کو پیدا ہوئی تھیں اور 1998ء میں امریکا منتقل ہو گئی تھیں۔ انھوں نے نیویارک کی فلم اکادمی میں فلم اور اداکاری کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔








