کراچی: گرمی کی شدت کم ہوگئی ہے تاہم سندھ اوربلوچستان کے بیشترعلاقوں میں قیامت خیزگرمی جاری ہے اورمتعدد مقامات پردرجہ حرارت 50 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 4 سے5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز موہنجوداڑو، دادو، جیکب آباد 51، تربت، لاڑکانہ اور سکھر میں 50 جب کہ سبی، روہڑی، لسبیلہ اور رحیم یار خان میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔








