ملک میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں سیمنٹ کی پیداوار میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اے پی سی ایم اے کے مطابق سی پیک منصوبوں اور تعمیراتی صنعت میں ترقی سے سیمنٹ کی سالانہ پیداوار میں 5.8 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ گیارہ ماہ کے دورن شمالی علاقہ جات میں سیمنٹ کی پیداوار میں 14 فیصد جبکہ جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔
مئی 2018 میں سیمنٹ کی مجموعی پیداوار 36 لاکھ 50 ہزار ٹن ہوئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں سیمنٹ کی مجموعی پیداوار 42 لاکھ 40 ہزار ٹن تھی ۔








