counter easy hit

مشرف کی طرح ایک کال پر ڈھیر ہوا نہ مفادات کا سودا کیا: نواز شریف

لاہور:  سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی طرح ایک کال پر ڈھیر ہوا نہ مفادات کا سودا کیا، لالچی ہوتا تو ایٹمی دھماکوں کے بدلے پانچ ارب ڈالر لے لیتا۔

Nawaz Sharif did not deal with a call like Musharraf: Nawaz Sharifسابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کا یومِ تکبیر کنونشن سے خطاب کرتے ہئے کہنا تھا کہ مجھ پر کرپشن اور کک پیکس کا کیس ہوتا تو میں یہاں آنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ میں نے کرپشن کی ہوتی تو آج عوام کا سامنا نہ کر سکتا۔ میں نہ تو پرویز مشرف کی طرح ایک کال پر ڈھیر ہوا اور نہ ہی مفادات کا سودا کیا۔

نواز شریف نے بتایا کہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں پر جواب دینا ہمارا حق بنتا تھا لیکن ہمیں ایسا کرنے سے روکا گیا۔ متعدد ممالک کے وزرائے اعظم نے ایٹمی دھماکے کرنے سے روکا جبکہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے پانچ دفعہ فون کیا اور پانچ ارب ڈالرز دینے کی پیشکش کی لیکن میں نے اس یکسر مسترد کر دیا۔

سابق وزیرِاعظم نے کہا کہ اگر میں لالچی ہوتا تو پانچ ارب ڈالرز کی آفر قبول کر لیتا لیکن ہم نے بھارت کو جواب دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ ہندوستانی ٹی وی پر کہا جاتا تھا کہ ہم پاکستان کو تمیز سے بات کرنا سکھائیں گے۔ ہم نے بھارت کے پانچ دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کر کے دکھا دیے۔ آج نہ تو کوئی پاکستان کی طرف حملہ کرنے کی سوچ سکتا ہے اور نہ ہی میلی آنکھ سے دیکھنے ک ہمت کر سکتا ہے۔

ایٹمی دھماکوں کے 8 ماہ بعد بھارتی وزیرِاعظم پاکستان آئے۔ اگر ہم ایٹمی قوت نہ بنتے تو ہندوستان کے سابق وزیرِاعظم واجپائی بس پر بیٹھ کر پاکستان نہ آتے۔ انہوں نے کہا کہ جس کا جو کریڈٹ ہے اس کو دینا چاہیے ورنہ ناانصافی ہو گی۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد بھی ایک منتخب وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا کام ایک منتخب وزیرِاعظم نہ کیا، آمر نے نہیں، ہم نے بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا۔