counter easy hit

سلامتی کونسل فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوچکی، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ شہریوں کےتحفظ کی ضامن سلامتی کونسل فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوچکی ہے۔ مقبوضہ علاقوں میں جنیوا کنونشن Security Council failed to pay the duties, Mulahda Lodhiاورانسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جارہی ہیں۔

سلامتی کونسل میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں شہریوں کے خلاف جرائم کی مذمت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر کشمیر و فلسطین سب سےپرانے تنازعات ہیں، جہاں جنیوا کنونشن اورانسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جا رہی ہیں۔

مقبوضہ علاقوں میں شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ سنگین جرائم کے مرتکب افراد کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔