معروف کرکٹر شاہد آفریدی کی چھوٹی صاحبزادی اسمارا نے اپنی سالگرہ پر تحفہ بھجوانے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکا شکریہ ادا کیا ہے۔ اسمارا کا مختصر ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹر شاہد آفریدی کو اللہ نے چار بیٹیوں سے نوازا ہے جن سے وہ بےپناہ محبت کرتے ہیں۔ ان کی بیٹیاں تقریبا تمام ٹورنامنٹ میں بابا کے ساتھ ہوتی ہیں اورآفریدی سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں جو بچیوں کی اپنے
والد سے زبردست دوستی کا پتہ دیتی ہیں۔








