دبئی میں عوامی مقامات سے بجلی کے تار چوری کرنے والے گینگ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ اکتیس مئی کوسنایا جائے گا ۔

پولیس کی کارروائی کے بعد ایک ستائیس سالہ پاکستانی نوجوان اس جرم میں پکڑا گیا جس نے دیگر پانچ ملزمان کے ساتھ تیس لاکھ روپے مالیت کے تارچرانے کااعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گینگ کی کارروائیوں سے دبئی کےمختلف علاقوں کو پاور بلیک آئوٹ کاسامنا کرنا پڑا۔








