اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف خورشید شاہ ایک بار پھر نگران وزیراعظم کے نام پر متفق نہ ہو سکے۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان منگل کو کریں گے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بتایا کہ آج وزیراعظم نے او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول جانا تھا، اس لیے آج مختصر بات ہوئی، ابھی تک کسی بھی نام کو حتمی شکل نہیں دی، منگل کو وزیراعظم کے ساتھ دوبارہ ملاقات ہوگی، جس کے بعد نگران وزیراعظم کے لئے حتمی نام کا اعلان کیا جائے گا۔








