counter easy hit

اٹالین اوپن، پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام اور سانتیاگو کا سفر دوسرے راؤنڈ میں ختم

روم: اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور ان کے میکسیکن پارٹنر سانتیاگو گونزالز کا سفر دوسرے راؤنڈ میں ختم ہوگیا۔

Italian open, Pakistani tennis star Aisam and Santiago González travel ends in second roundٹاپ سیڈ جوڑی پولینڈ کے لوکاس کوبوٹ اور برازیلین پلیئر مارسیلو میلو نے انھیں شکست دے دی، ابتدائی سیٹ میں اعصام اورسانتیاگو کو ٹائی بریکر پر 6-7 (4/7) سے ناکامی کا سامنا رہا لیکن انھوں نے دوسرے سیٹ میں بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے 7-6(7/5) سے کامیابی سمیٹ کر حساب برابر کیا لیکن تیسرے اورفیصلہ کن سیٹ میں کامیابی  کوبوٹ اور میلو کا مقدر بنی اور انھوں نے یہ سیٹ 10-2 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ واضح رہے کہ اعصام الحق اور سانتیاگو گونزالزنے گزشتہ روز ابتدائی مرحلے میں ڈیگو شوارزمین اور ڈینس شیپالوف کو زیر کیا تھا۔