لاہور: محمد عامر کی فٹنس پر شکوک کی وجہ سے متبادل بولر کے نام پرغور شروع ہوگیا۔

دوسری جانب وہاب ریاض نے آپریشن کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا، فاسٹ بولر کا دو ہفتے قبل ناک کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم اب انہوں نے ٹریننگ شروع کر دی۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پیسر کو منتخب نہیں کیا تھا، ان کا ڈربی شائر سے معاہدہ ہوچکا ہے اور وہ رواں سیزن میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر اپنی فارم بحال کرنے کا پلان بناچکے ہیں۔ mیاد رہے کہ پاکستان ٹیم کو 24اپریل سے لارڈز ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کے مقابل ہونا ہے،اس سے قبل محمد عامر پر بولنگ کو بوجھ لادنے یا گریزکرنے کا فیصلہ اہم ہوگا۔








