فیروزوالہ: فیروزوالہ میں شادی سے انکار پر نوجوان نے بھائی کی منگیتر کو قتل اور اس کی ماں کو زخمی کردیا۔ لاش پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

عنایت نے اپنے گھر والوں کو اس شادی سے روکا لیکن بھائی اس بات کو ماننے سے صاف انکاری تھا۔ اپنے گھر والوں سے انکار ہونے پر عنایت نے لڑکی کے والدین سے اصرار کرنا شروع کر دیا کہ وہ اس شادی سے انکار کر دیں اور کرن کی مجھ سے شادی کر دیں، لیکن کرن اور اس کی فیملی بھی اس بات پر آمادہ نہ ہوئے تو عنایت کوٹ عبدالمالک کرن کے گھر چلا گیا اور اس کو اپنے ساتھ لے جانے کی ضد کرنے لگا۔
لڑکی کے انکار پر عنایت نے پستول نکال کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے لڑکی کو چار گولیاں لگیں اور ماں بھی شدید زخمی ہو گئی جس کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کرن دم توڑ گئی۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے شیخوپورہ منتقل کر دی اور تفتیش شروع کر دی۔








