بنوں: جنرل بس اسٹینڈ پر پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 4 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسپتال حکام نے ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے جب کہ 4 اہلکاروں سمیت 13 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں جب کہ شہر کی سیکیورٹی کو بھی مزید سخت کردیا گیا ہے۔








