ٹیکسلا: خان پور کے علاقے بانڈی میں گھر میں گھس کر ماں اور 3 بچیوں کو بے دردی سے قتل کرنے والا سفاک قاتل بچیوں کا باپ نکلا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم شوہر شفاقت زمان اور اس کی بیوی صدف اختر کے مابین جائیداد کا تنازع تھا ۔ ملزم ایک سال سے اپنے گھر سے غائب تھا تاہم 4 روز قبل اس نے اپنے چچا زاد بھائیوں کے ہمراہ اپنے ہی گھر میں گھس کر اپنی بیوی صدف، 9 سالہ بیٹی ایمان شہزادی، 7 سالہ زرقہ اور 5 سالہ زینب کو بے دردی سے قتل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی خیبرپختون خوا نے نوٹس لے کر ڈی پی او سے 3 روز میں رپورٹ طلب کی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شفاقت زمان اور اس کے 3 چچا زاد بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی اور بچیوں کو جائیداد کے لئے قتل کیا ہے۔








