تحریک انصاف ایم کیو ایم پارٹ ٹو ہے، سینیٹر مولابخش چانڈیو سیکریٹری اطلاعات پی پی پیعمران خان کی خواہش ہے کہ ایم کیو ایم کا متبادل بنیں ،

جو بھی سیاسی قوت تشدد کا راستہ اختیار کرے گی کراچی کے عوام اسے مسترد کر دیںگے،عدم برداشت کیسیاستجمہوریت اور ملک کیلئے نقصاندہ ہے، پی پی نے تشدد برداشت کیا جانیں دیں لیکن تصادم کا راستہ کبھی اختیار نہیں کیا، ہم نے ہمیشہ جمہوریت، برداشت اور رواداری کی سیاست کی ہے، مخالف سیاسی جماعتوں کے خلاف غیرسیاسی لب و لہجہ اختیار کرنے والے نون لیگ کا انجام دیکھ لیں، عمران خان اپنی تقریروں سے کارکنوں میں اشتعال پھیلاتے ہیں،








